متعلقہ مضامین اور خبریں

مجموعہ مضامین

نگروٹہ سینک اسکول کی منصب سپردگی کی تقریب

،NDA میں کامیاب کیڈٹس کے والدین کی عزت افزائی؛جموں...

بابو نور محمد نور کے انتقال پر وزیر جاوید رانا کا اظہارِ تعزیت

گوجری ادب کی عظیم شخصیت کی وفات کو قبائلی...

جاوید احمد رانا کی ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے خیرسگالی ملاقات

ترقیاتی اقدامات، عوامی بہبود اور قبائلی تاریخ سے متعلق کتب کا تبادلہ

عمارت ڈیسک

جموں: جل شکتی، جنگلات، ماحولیات و ماحول اور قبائلی امور کے وزیر جاویداحمدرانانے جمعہ کے روز جموں میں داکٹرفاروق عبداللہ کی بٹھینڈی میں واقع رہائش گاہ پر ان سے خیرسگالی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیر نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو اپنے زیرِ انتظام سرکاری محکموں کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے لیے کیے جا رہے مختلف ترقیاتی اقدامات اور اسکیموں کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے مختلف خطوں اور ذیلی خطوں میں ہمہ گیر ترقی کو فروغ دینے اور عوامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جاری حکومتی کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔
اس موقع پر جاوید احمد رانا نے ابو البرکات مولوی محمد ملک خان کی تصنیف شہانِ گوجر کے نسخے پیش کیے، جس میں گوجر قبیلے کی تاریخ کو مفصل انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، انہوں نے ڈاکٹر مسعود احمد چودھری کی کتاب شخص، شخصیت اور خدمات بھی بطور تحفہ پیش کی۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور عوامی فلاح سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔