متعلقہ مضامین اور خبریں

مجموعہ مضامین

نگروٹہ سینک اسکول کی منصب سپردگی کی تقریب

،NDA میں کامیاب کیڈٹس کے والدین کی عزت افزائی؛جموں...

بابو نور محمد نور کے انتقال پر وزیر جاوید رانا کا اظہارِ تعزیت

گوجری ادب کی عظیم شخصیت کی وفات کو قبائلی...

بابو نور محمد نور کے انتقال پر میاں الطاف احمد لاروی کا اظہارِ تعزیت

گوجری ادب کے عظیم شاعر کی رحلت ناقابلِ تلافی نقصان قرار، اہلِ خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار
عمارت ڈیسک

جموں ؍؍ گوجری زبان کے نامور ادیب بابو نور محمد نور کے انتقال پر رکنِ پارلیمنٹ میاں الطاف احمدلاروی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے گوجری ادب اور قبائلی ثقافت کے لیے بڑا نقصان قرار دیا۔اپنے تعزیتی پیغام میں میاں الطاف احمدلاروی نے کہا کہ بابو نور محمد نور گوجری زبان کے ایک عظیم ادیب اور منفرد شخصیت کے مالک تھے، جنہوں نے اپنی شاعری اور تحریروں کے ذریعے نہ صرف ادب کو فروغ دیا بلکہ گجر قوم کے مسائل کو بھی مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک ایسے مجاہدِ قلم تھے جنہوں نے گوجری زبان کو نئی جہت عطا کی اور اس کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی ادبی خدمات اور فکر ہمیشہ زندہ رہیں گی اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوں گی۔رکنِ پارلیمنٹ نے کہا کہ بابو نور محمد نور کی وفات نہ صرف گوجری ادب بلکہ جموں و کشمیر کے ثقافتی ورثے کے لیے بھی ایک بڑا نقصان ہے، جس کی تلافی ممکن نہیں۔انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ، بالخصوص ڈاکٹر جاوید راہی کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب کرے۔