متعلقہ مضامین اور خبریں

مجموعہ مضامین

خواتین کے خلاف سائبر جرائم پر بیداری ورکشاپ، جموں یونیورسٹی میں اہم پروگرام

جموں؍؍جموں یونیورسٹی کے سینٹر فار ویمنز اسٹڈیز کی جانب...

یونیورسٹی آف جموں میں ”مائل اسٹون ڈے” تقریب، ننھے طلبہ کی گریجویشن کا جشن

جموں؍؍جامعہ جموں کے شعبہ ہوم سائنس (ہیومن ڈیولپمنٹ) کی...

ڈوڈہ میں بی جے پی کی تنظیمی میٹنگ، پارٹی کو مضبوط بنانے پر زور

ڈوڈہ؍؍جموں و کشمیر بی جے پی کے جنرل سیکریٹری...

چندرکوٹ رام بن میں سی آر پی ایف کی ”نشہ مکت بھارت ابھیان” ریلی

200 سے زائد افراد کی شرکت، نوجوانوں میں منشیات کے خلاف بیداری پر زور

رام بن؍؍سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 84ویں بٹالین نے جموں سیکٹر کے تحت چندرکوٹ میں ”نشہ مکت بھارت ابھیان” ریلی کا انعقاد کیا، جس کا مقصد نوجوانوں میں منشیات کے نقصانات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔

یہ ریلی ہم درد این جی او، مقامی طلبہ، اساتذہ اور رضاکاروں کے اشتراک سے منعقد کی گئی، جو ٹی جنکشن چندرکوٹ سے شروع ہو کر جی کمپنی 84 بٹالین سی آر پی ایف کے جے پی گیٹ تک پہنچی۔ اس میں 200 سے زائد افراد نے شرکت کی۔

تقریب میں کمانڈنٹ این رنبیر سنگھ، سیکنڈ ان کمانڈ وکرم سنگھ، اسسٹنٹ کمانڈنٹ دیپک شکلا، روپیش کمار اور شری رام مینا سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ نے کہا کہ سی آر پی ایف نہ صرف سکیورٹی فرائض انجام دیتی ہے بلکہ سماجی ذمہ داریوں کے تحت عوامی بیداری مہمات بھی چلاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات نہ صرف فرد بلکہ خاندان اور معاشرے کو بھی تباہ کر دیتی ہیں، اس لیے سب کو مل کر ”نشہ کو نہ، زندگی کو ہاں” کا پیغام اپنانا ہوگا۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ آگے بڑھ کر معاشرے کو صحیح سمت دکھائیں اور اپنے گھروں اور محلوں میں منشیات کے خلاف شعور اجاگر کریں۔

اس موقع پر ڈاکٹر بیرن مول سنگھ، میڈیکل آفیسر 84 بٹالین سی آر پی ایف نے بھی منشیات کے مضر اثرات اور اس سے بچاؤ کے طریقوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

مقامی اساتذہ، طلبہ اور شہریوں نے اس مہم کو سراہتے ہوئے سی آر پی ایف کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ منشیات کے خاتمے کے لیے مل کر کام کریں گے۔